ملتان8 ،فروری(اے پی پی )؛قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ میں افسران کی ورکشاپ کا انعقاد،سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے صدارت کی ڈاکٹر احتشام انورنے کہا کہ نصاب تعلیمی عمل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ تعلیم سے رغبت اور وابستگی سے ہم اس شعبہ میں اصلاحات لا سکتے ہیں
اور کہا تمام سٹیک ہولڈرز نئے نصاب کی تیاری میں مل کر حصہ لیں اور کہا کریکولیم میں تبدیلی اور بہتری لانے کے لئے تجاویز اہم ہوتی ہیں حکومت کے نئے نصاب سے سماجی تفریق کا خاتمہ ہو گا ڈائر یکٹر کریکولم پاکستان رفیق طاہر نے کہا ک پہلے سے رائج نصاب سے ہمارے معاشرے میں ناانصافیوں بڑھیں۔
ڈائریکٹر رفیق طاہر نے کہا کہ نئے نصاب کی تشکیل کا عمل 2018 سے ہو چکا ہے اور کہا ہمارا نعرہ ون نیشن،ون کریکولم ہے رفیق طاہرنے کہا کہ ملتان۔۔نئے نصاب میں کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ اور بچوں کی تخلیقی سرگرمیوں کو اجاگر کریں گےورکشاپ میں ماہرین تعلیم اور ایکسپرٹس بھی موجودتھے۔