پشاور۔8فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےپشاور میں پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر عارف علوی نے پناہ گاہ میں موجود افراد سے مُلاقات کی۔پناہ گاہ میں موجود افراد نے صدر مملکت کو پناہ گاہ میں موجود سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کیا۔