جہلم،10 فروری(اے پی پی ):باغاں روڈ پر ٹریفک حادثہ ایک مسافر جان بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں ۔حادثہ دھند کے باعث ٹرک،رکشہ اور موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا۔
حادثہ میں تیز رفتارٹرک بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔