لاہور :زیرتعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے تین افراد جاں بحق

60

لاہور, فروری 11(اے پی پی): زیرتعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال شفٹ کیا۔یہ واقع لاہور کے علاقہ الحفیظ گارڈن مناواں میں پیش آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مناواں میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

انھوں نے ہدایت دی کہ زخمی افرادکو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔