تھرپارکر کہ قومی حلقہ 221 تھرپارکر ون کے ضمنی انتخابات کے لئے مقرر کئے گئے

82

تھرپارکر،11فروری (اے پی پی ): تھرپارکر کہ قومی حلقہ 221 تھرپارکر ون کے ضمنی انتخابات کے لئے مقرر کئے گئے ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر میاں محمد شاہد نے کہا ہے کہ قومی حلقے 221کے ضمنی انتخابات میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں انتخابی عمل کو مانیٹرنگ کرنے اور پولنگ عملے کے کام کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرا نصب کئے گئے ہیں اور پولنگ عملے کی حفاظت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولنگ اسٹیشن کے باہر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی حلقہ 221کے ضمنی انتخابات کیلئے ٹوٹل 318پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں سے ایس ایس پی تھرپارکر کی رپورٹ کے مطابق 95پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 130حساس اور 93نارمل ہیں۔ ایس ایس پی تھرپارکر کی رپورٹ کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 8پولیس اہلکار، حساس پولنگ اسٹیشن پر 6اور نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4پولیس اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔ میاں محمد شاہد نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات کئے جا رہے ہیں اور کہا کہ پولنگ عملے کی ٹریننگ کی شروعات 9فروری سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مٹھی میں کی گئی ہے جو 13فروری 2021تک جاری رہے گی جس میں پرزائیڈنگ افسران اور اسٹنٹ پرزائیڈنگ افسران شامل ہیں۔