اسلام آباد،11 فروری ( اےپی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ راشید نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اہلیان راولپنڈی سے کیا وعدہ پورا کردیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے نالہ لئی منصوبے کی حتمی منظوری دے دی۔
منصوبے پر 65ارب روپے کی لاگت آئے گی ا وراس منصوبے پر کل سے کام شروع ہوجائے گا ۔
نالہ لئی کے اطراف 17کلومیٹر لمبی شاہراہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو آسانی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی کے دیرینہ ٹریفک جام کے مسئلے سے بھی شہریوں کو نجات ملے گی۔