ملتان ، 11فروری (اےپی پی): بی آئی ایس ایل انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2021 کی شایان شان افتتاحی تقریب ڈی ایچ اے ملتان میں منعقد ہوئی قومی چمپیئن شپ کی ٹرافی کی رونمائی چیرمین بی آئی ایس ایل پرنس آغا عمر احمد زئی نے کی ۔
بی آئی ایس ایل سدرن پنجاب اسکواش ٹورنامنٹ کا پہلا میچ مدینہ ظفر اور کائنات عامر کے درمیان کھیلا گیا جس میں مدینہ ظفر نے 11/9 ،11/2،11/2 کامیابی حاصل کی دوسرا میچ رشنا محبوب اور سعدیہ گل کے درمیان کھیلا گیا جس میں رشنا محبوب نے 11/6 ،11/2،11/5،11/9،11/4 کامیابی حاصل کی۔