آر پی او ڈی جی خان  فیصل رانا کا مظفر گڑھ کا دورہ ، کمپیٹرائزڈ لائسنس برانچ اور شکایات سیل کا افتتاح کیا

112

مظفرگڑھ،12فروری  (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر  ڈیرہ غازی خان فیصل رانا  نے  مظفرگڑہ کا دورہ کیا  جہاں  انہوں    نے   ڈی ایس پی سٹی کے دفتر میں کمپیٹرائزڈ لائسنس برانچ اور شکایات سیل کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کےلئے نئے منصوبے   شروع کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس برانچ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے رشوت کا خاتمہ ہو گا اور  شکایات سیل کے قیام سے عوام اور پولیس میں دوریاں ختم ہوں گی اور عوام بلا روک ٹوک اپنی شکایات اور مسائل سے پولیس افسران کو آگاہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے منصوبے  عوام کی سہولت کےلئے شروع کئے گئے ہیں۔