ضلع خیبر طورخم بارڈر 6دن کے لئے کھول دیا گیا، مسافروں کی پیدل آمدورفت جاری 

138

پشاور، 12فروری(اے پی پی): وزارت داخلہ کی ہدایات پر طورخم بارڈر آج سے 6دن کے لئے کھول دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی  جاری ہوچکا ہے ۔

طورخم بارڈر ہفتے میں 6دن کھلا رہےگا اور صرف اتوار کے دن مسافروں کے لئے بند رہے گا۔ طورخم بارڈر کھلنے کے بعد آج سے افغانستان جانے والے مسافروں اور آنے والے مسافروں کی پیدل آمدورفت جاری ہے۔ طورخم بارڈر چھ روز کھولنے کے اعلان  پر مسافروں نے پاکستان کے حکام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر چھ روز کھلنے سے بارڈر پر رش کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور مسافروں کی مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔