ملتان،16 فروری(اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، عدم توجہی غفلت کا شکار بھیک مانگتے گھر سے بھاگے 5 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے گئے۔
حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 9 سالہ گجر ولد محمد بخش، 8 سالہ سلیم ولد اللہ دتہ، 8 سالہ رمضان ولد لعل محمد ، 7 سالہ عبداللہ ولد صابر، 14 سالہ نصیر احمد ولد نذیر احمد شامل ہیں۔ بچوں کو شہر کے مختلف مقامات گلگشت، تحصیل چوک، شالیمار کالونی، گول باغ سے بھیک مانگتے اور گھر سے بھاگا ہوا پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔
لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔