سکھر،16 فروری ( اے پی پی ): سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے عبدالرﺅف کھوسو اور سابق صوبائی وزیر سلیم جان مزاری کی ضمانت میں 4 مارچ تک توسیع کردی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر کے جسٹس آفتاب احمد اور فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرﺅف کھوسو اور سابق صوبائی وزیر سلیم جان مزاری کی ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت میں 4 مارچ تک توسیع کردی۔ملزمان کے خلاف ضلع کشمور میں سرکاری زمینوں کی منتقلی میں بدعنوانی اور سرکاری زمین ہتھیانے کا ریفرنس دائر ہے۔ نیب نے ملزمان کے خلاف سکھرمیں ریفرنس دائر کیا ہوا ہے۔