سکھر،16 فروری ( اے پی پی ): صالح پٹ گاؤں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ گھر مکمل طور پر جل کر راکھ بن گئے۔
مکینوں نے بڑی مشکل سے آگ کو مزید پھیلنےسے روکا اور باقی مکانوں کو جلنے سے بچالیا۔ آگ کی وجہ سے گھروں میں موجود قیمتی سامان نذر آتش ہوگیا۔
آگ کی وجہ سے گھروں میں موجود دو دلہنوں کے جہیز کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا، متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں۔