کراچی کے حلقہ پی ایس 88 میں ضمنی الیکشن جاری ہے

68

کراچی، 16 فروری (اے پی پی): کراچی کے حلقہ پی ایس 88 میں آج ضمنی الیکشن منعقد ہو رہے ہیں پولنگ کا عمل جاری ہے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے علاقے میں موجود ہے ،ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی سے یوسف مرتضی بلوچ ،تحریک انصاف سے جان شیر جونیجو ،تحریک لبیک پاکستان سے سید کاشف علی شاہ راشدی اور ایم کیو ایم کے ساجد احمد مد مقابل ہیں ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پی۔ایس 88 کی کل آبادی 3 لاکھ 82 ہزار 557 نفوس پر مشتمل ہے، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 627 ہےمرد ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 425 ,خواتین ووٹرز کی تعداد 64ہزار202 ہے، پولنگ اسٹیشن کی تعداد 108 ہے، پولنگ بوتھ کی تعداد 418 ہے واضح رہے کہ یہ سیٹ 2 جون کو سابق صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور پیپلز پارٹی نے ان ہی کے صاحبزادے کو ٹکٹ دیا ہے۔