صوابی ، 16 فروری (اے پی پی ): پاک آرمی ،پولیس، اور ریسکیو1122 کا ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے صوابی پولیس جیل میں موک ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم کی طرف سے موقع پر پہنچ کر فرضی زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ایمبولینس میں ڈال کر فوری طور ہسپتال منتقل کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا۔ موک ایکسر سائز کا مقصد تمام محکمہ جات اور دیگر محکموں کو ہائی الرٹ رکھنا ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے طریقے سے آگاہ کرنا ہے۔