ووٹ دیتے وقت یہ سوچ لیا جائے کہ کون لٹیرا اور کون مخلص تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے،”مار نہیں پیار” ماٹو کا درست استعمال نہیں کیا گیا، سید یاور عباس بخاری

94

 لاہور16 فروری(اے پی پی): وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری نے نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ دیتے وقت یہ سوچ لیا جائے کہ کون لٹیرا اور کون مخلص تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ڈسپلن کے بغیر ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک اور اداروں کو منظم طریقے سے تباہ کیا۔ڈالر کی قدر مصنوعی طور پر گھٹانے کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ”مار نہیں پیار” ماٹو کا درست استعمال نہیں کیا گیا۔کورونا سے امریکی، برطانوی معیشت سکڑ گئی، پاکستان میں تیزی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں ناموافق حالات کو موافق بنانا سیکھایا ہے۔برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، 2028 تک کے ٹیکسٹائل آرڈرز بک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری کی وجہ ہنر مند افرادی قوت کی کمی ہے۔محکمہ سوشل ویلفئیر نے فنی تربیت کا جامع پروگرام تیار کرلیا ہے۔