پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ شیر شاہ ضلع ملتان نے چوری شدہ مو ٹر سائیکل برآمد کر لیا

159

ملتان، 19 فروری ( اےپی پی): پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شیر شاہ ضلع ملتان کے شفٹ انچارج ہیڈکنسٹیبل ذوالفقار علی مرالی نے چوری شدہ مو ٹر سائیکل بر آمد کر لی ۔پٹرولنگ ٹیم پی ایچ پی شیر شاہ روٹین پٹرولنگ کر رہے تھے کہ بمقام علی والا شیر شاہ روڈ پر ایک مو ٹر سائیکل کو مشکوک  جان کر روکا جس پر موٹر سائیکل سوار نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس کو قابو کیا گیا کاغذات کی پڑتال کر نے پر نمبر پلیٹ جعلی پائی گئی مزید پڑتال کر نے پر مو ٹر سائیکل چوری شدہ معلوم ہوا جسکی چوری کا مقدمہ نمبر21 / 151 مور خہ 12.02.21تھانہ قطب پور میں درج کرایا گیا تھا۔چوری شدہ مو ٹر سائیکل اور سوار محمد شہباز ولد الطاف حسین کو قبضہ پولیس میں لیکر بغرض اندراج مقد مہ تھانہ مظفر آباد کے حوالے کیا گیا ۔ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن ہما نصیب  نے پٹرولنگ پولیس شیر شاہ  ملتان  کی کاروائی کو سراہا ۔