ملتان،19 فروری (اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ملتان پبلک بورڈ آف گورنرز کا اجلاس،کمشنر نے اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے سخت مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ سکول کے معاملات میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کروں گا،ملتان پبلک کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا بورڈ کا بہترین کارکردگی پر تدریسی سٹاف کو ستائش اور مراعات دینے پر غور ہے، ایم پی ایس گرلز برانچ میں کیفیٹیریا کی تعمیر کی پراگرس بھی زیر غور ہے، سکول کے رائیڈنگ کلب کی تزین و آرائش ،مرمت و کشادگی پراجیکٹ پر کام جاری و ساری ہے۔
گرلز برانچ میں نیو بلاک کی تعمیر، بوائز برانچ میں ہاسٹل کی تعمیر کے معاملات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے، اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ و دیگر بجٹ معاملات پر بجٹ کمیٹی کے ریمارکس طلب کر لیے گئے ہیں۔
کمشنر نے کمشنر آفس لاء افسر کو سکول کے لیگل معاملات دیکھنے کا حکم بھی جاری کیا اور کہا کہ بورڈ کے مخیر حضرات کا سکول کی لائیبریری میں کمپیوٹر ، کتابیں دینے کا اعادہ کریں۔