ملتان، 22 فروری ( اےپی پی):آسٹریلوی ہائی کمشنر جیوفری شا نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا دورہ کیا۔ ا س موقع پرمینجر واک منیزہ منظور نے سنٹر کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ واک سنٹر میں مظلوم خواتین کی داد رسی کی جارہی ہے۔مظلوم خواتین کو تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں۔واک سنٹر جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کا ایک اور منفرد سنٹر ہے۔ حکومت پنجاب خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے بارے اور انکے مسائل کے حل بارے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔آسٹریلن ہائی کمشنرجیوفری شا نے واک سنٹر میں میسر سہولیات کو سراہا۔