میرپورخاص؛ جشن یوم ولادت علی ؓ  کی  تقریب شاہ دیوانو سلطان  ھاشمی کی دربار عالیہ     پر  منعقد

176

میرپورخاص،26 فروری ( اے پی پی): جشن یوم ولادت علی ؓ  کی  تقریب جنوب  سندھ کے کامل ولی اللہ  حضرت سید سلطان عبدالمغیث المعروف شاہ دیوانو سلطان  ھاشمی رح غوث زماں آل رسول کی دربار عالیہ   نزد ٹھری نظامانی تحصیل  ماتلی میں منعقد ہوئی۔

  دربار شریف کے خادم فقیر دلشاد علی دلبر المعروف مستانہ  بابا نے  نے رات دو بجے ملک قوم کی حفاظت،  تعمیر و  ترقی اور شاہ دیوانو سلطان ھاشمی رح کے مریدین عقیدتمندوں  کے حق میں خصوصی  اجتمائی دعا کروائی۔

 تقریب میں شاہ دیوانو سلطان ھاشمی رح کے سینکڑوں   مریدین عقیدت مندوں نے شرکت کی، زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا اور ولادت بسعادت مولا علی علیہ اسلام کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔