اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی خان محمد جمالی اور منورہ بی بی نے ملاقات کی ۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، وفاقی وزرا ءپرویز خٹک، اسد عمر ، مراد سعید بھی ملاقات میں موجود تھے۔