پنجاب فوڈاتھارٹی کی  جعلساز مافیا کیخلاف کارروائی،مصالحہ جات کی جعلی پیکنگ پر فوڈ یونٹ  سیل

91

اوکاڑہ،03مارچ(اے پی پی):پنجاب فوڈاتھارٹی کی  جعلساز مافیا کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم  نے دیپالپور میں بھرپورکارروائی   کرتے ہوئے مصالحہ جات کی جعلی پیکنگ کرنے پر نواب فوڈز کو سیل کر دیا گیا۔

فوڈاتھارٹی کے مطابق  پیکنگ اور لیبلنگ کے لیے معروف برانڈز کا نام استعمال کیا جارہا تھا۔اس کے علاوہ سٹوریج ایریا میں گندگی اور حشرات کی بھرمار بھی پائی گئی،فوڈ سیفٹی ٹیم نے134کلو جعلی پیکنگ مٹیریل برآمد کر لیا گیا۔

 اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب رفاقت علی نسوآنہ   نے کہا کہ خوراک میں جعلساز ی کرنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، جعلساز مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔