سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر وزیر اعلی محمود کی مبارکباد، پاکستان تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں مکمل شفافیت کا علمبردار ہے، وزیراعلی محمود خان

100

 پشاور،3 مارچ(اے پی پی): سینیٹ انتخابات،  خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر وزیر اعلی محمود نے تمام پارٹی کارکنوں، قائدین اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنھوں نے آج عمران خان کے سچے سپاہی ہونے کا عملی ثبوت دے دیا۔

 وزیر اعلی نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے بڑی لالچ دینے کے باوجود ہمارے اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور ضمیر کا سودا نہیں کیا، ہمیں اپنے اراکین پر اعتماد تھا جس پر وہ سو فیصد پورا اترے، انہوں نے نہ صرف پارٹی کا ساتھ دیا بلکہ ضمیر کے سوداگروں کو بے نقاب بھی کردیا۔

وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے پیسوں کے بل بوتے پر ووٹ خریدنے والوں کو بدترین شکست سے دوچار کیا، کیونکہ  پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات میں خریدو فروخت کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے طویل جدوجہد کی ہے جو اب رنگ لے آئی۔