سکھر:کراچی سے لاہور جانے والی15اپ کراچی ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی

88

سکھر،07مارچ(اے پی پی ):کراچی سے لاہور جانے والی 15اپ کراچی ایکسپریس منڈو ڈیرو اور سانگی ریلوے اسٹیشن کلو میٹر نمبر 490/2 پر متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ،ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے،15سے زائد مسافروں کی زخمی کو روہڑی تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون کے ہلاکت کی اطلاع ہے،ابتک کی اطلاع کے مطابق دونوں ٹریک متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ  سانگی اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ،حادثے کے بعد دو ٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے ۔