خوشاب؛ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی  کیلئے  گورنمنٹ ہائی سکول فار ڈیف چلڈرن  میں سیمینار کاانعقاد

83

خوشاب ، 08 مارچ(اے پی پی ): خوشاب پولیس کی جانب سے TRSF فاونڈیشن کے تعاون سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول فار ڈیف چلڈرن جوہرآباد میں سیمینار کاانعقاد کیا   گیا۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید نے   بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ TRSF کے صدر خورشید خوشحالی نے گورنمنٹ ڈیف سکول کے اسپیشل طلبہ کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق سمجھایا اور بتایا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمد نوید نے کہا کہ اسپیشل طلبہ ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور دیگر افراد کی طرح ان کو بھی تمام حقوق حاصل ہیں، ان کی تعلیم و تربیت کے لیے ایسے سیمینار ہوتے رہنے چاہیے۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد نوید نے بھی طلبہ کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی۔

آخر میں طلبہ میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے،تحائف ملنے پر طلبہ کی خوشی دیدنی تھی جبکہ  سکول کی انتظامیہ نے بھی  ڈی پی او خوشاب کے اس اقدام کو سراہا۔