وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کی ملاقات

145

 اسلام آباد ،8 مارچ (اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں پناہ گاہوں کے دائرہ کار میں توسیع اور “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر گفتگوہوئی

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ غریب اور مستحق افرادکی کفالت اولین ترجیح ہے۔ حکومت انفرادی اور اداروں کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے ۔