سکھر۔ 08 مارچ ( اے پی پی ): سکھر میں خواتین کے عالمی دن پر سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلی کا انعقادکیا گیا ،سکھر پریس کلب میں پروقار تقریب ہوئی، مختلف ہنر مندی کے سٹال لگائے گئے ، سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ، خواتین رہنماو ¿ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حقوق نسواں کی باتیں کرنے والے خواتین کو مساوی حقوق دینے کو تیار نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی آٹھ مارچ کو خواتین کا عالمی دن پر جوش انداز میں منایا گیا۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے خلاف مختلف خواتین سماجی تنظیموں کی جانب سے اسٹیپ فاو ¿نڈیشن کے زیر اہتمام دعا چوک سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں سیکڑوں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ریلی کی شرکاءخواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ریلی کی قیادت خواتین سماجی تنظیموں کی خواتین رہنما کررہی تھی
شرکاءریلی نے سکھر پریس کلب میں اسٹیپ فاو ¿نڈیشن کی جانب سے منعقد پروقار تقریب میں شرکت کی ،پریس کلب میں منعقد تقریب میں خواتین کی جانب سے مختلف ہنر مندی اور کھانے پینے کے اسٹال سمیت تقریب میں محفل موسیقی سمیت خواتین پر ہونے والے مظالم پر مبنی ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین سماجی تنظیموں کی رہنماو ¿ں میڈم غزالہ انجم ،سابق رکن ایس ایم سی آپا زینت ،میڈم شائستہ کھوسو و دیگر نے کہا کہ ملک میں خواتین کو مساوی حقوق دینے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے خواتین کو ان کے حقوق دینے کو تیار ہیں مگر وہ سن لیں اب خواتین اپنے حقوق لینے کے لیے سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور حقوق لے کر رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا خاتمہ کیا جائے اور کارو کاری جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔