اوکاڑہ، 09مارچ(اے پی پی): تھانہ اے ڈویژن پولیس کاتعلیمی اداروں کےگردونواح میں منشیات فروشوں خلاف کریک ڈاؤن2 ملزمان گرفتار 5کلو 480گرام چرس اور رقم وٹک2480روپے برآمد ملزمان میں جھارا عرف کالو مسیح اور عمر حیات شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں متعدد بار جیل جا چکے ہیں اورتعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروشی کا مکروہ کاروبار کرتے ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔