گلگت، 10 مارچ (اے پی پی):گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے دریاؤں اور نالوں میں آج سے ٹراؤٹ مچھلیوں کے شکار کا آغاز ہوگیا ہے، محکمہ فشیریز کی جانب سے ہرسال دس مارچ سے نو اکتوبر تک قانونی طور شکار کی اجازت دی جاتی ہے ،آج سے شکار کا سیزن شروع ہوتے ہی لائسنس لیکر مقامی اور غیر مقامی شکاریوں کی بڑی تعداد شکار کے لیے دریاوں کے کنارے پہنچ گئی ہے ۔
محکمہ فشریز کی جانب سےسیزنل لائسنس کی فیس پانچ ہزار مقرر کی گئی ہے، غیر قانونی طور پر شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ فشیریز کے اسسٹنٹ وارڈن علی اصغر کے مطابق لائسنس یافتہ شکاریوں کوبھی روزانہ چھ سے زیادہ مچھلیاں پکڑنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔











