اوکاڑہ،13مارچ(اے پی پی): کرونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشات کےسبب محکمہ اوقاف نے پنجاب بھر کے تمام مزارات بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے پیش نظر شیرگڑھ حضرت سید داؤد بندگی کرمانی کا مزار بھی زائرین کے لیے بند کر دیاگیا۔اس موقع پر پولیس نے دربار کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کر دی ۔
یاد رہے کے گزشتہ برس بھی میلہ حضرت سید داؤد بندگی کرمانی کرونا وائرس کے خدشے کے تحت بند کروا دیا گیا تھا۔ مینجر محکمہ اوقاف محمد عمیر کے مطابق دربار حضرت سید داؤد بندگی بھی دیگر مزارات کی طرح 15 اپریل تک بند رہے گا۔