صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ الیکشن کمیشن استعفیٰ دے، نئے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائےوفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود  کی پریس کانفرنس

60

اسلام آباد،15مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ الیکشن کمیشن استعفیٰ دے، نئے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔   پیر کو یہ بات انہوں نے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین بھی موجود تھے۔ شفقت محمود نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتماد نہیں رہا وہ اپنا اعتماد کھو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر اور ممبران استعفے دیں تاکہ ان کی جگہ نئے الیکشن کمیشن کا تقرر کیا جاسکے اور آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات پر تمام جماعتیں ناخوش ہیں، وزیراعظم عمران خان کا پہلے سے ہی مطالبہ کہ سینٹ کے انتخابات میں جو منڈیاں لگتی ہیں اور پیسے کا استعمال ہوتا ہے اس کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے اوپن بیلٹ کی تجویز دی گئی تھی۔