ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے  نیب سرگرم عمل ہے: ڈی جی  نیب ہیڈکوارٹرز حسین احمد

53

سکھر ،18 مارچ ( اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹرز حسین احمد نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کے لئے زہر قاتل ہے ، اس کے خاتمہ کے لیے  نیب سرگرم عمل ہے۔ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح نے وطن حاصل کرنے کے بعد فرمایا تھا کہ کرپشن ایک زہر ہے،قائداعظم کے اسی قول کو مدنظر رکھتے ہوئے نیب نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے۔

ان خیالات  اک اظہار انہوں نے جمورات کو یہاں نیب سکھر میں انعامات تقیسم کرنے کی تقریب  سے خطاب کرتے  ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب سے لیکر نائب قاصد تک نیب کے تمام عملہ کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

اس موقع پر ڈی جی نیب سکھر ریجن مرزا عرفان بیگ نے کہا کہ نیب سکھر نے کرپشن کے خاتمے کے لئے کئی کارروائیاں کی ہیں جن کے ذریعے 26 ارب روپے رکور کئے گئے ہیں۔کرپشن کے خاتمہ کے لئے سوسائٹی کا کردار بہت ضروری ہے، جب تک سول سوسائٹی اور عوامی حلقے نیب سے تعاون نہیں کریں گے تب تک کرپشن کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ب سکھر نے تعلیم، پبلک ہیلتھ، محکمہ خوراک اور دیگر سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن کے خلاف سخت اور کامیاب کارروائیاں کی ہیں ۔کرپش کے خاتمہ کے لئے ہرممکن کوششیں کر رہے ہیں۔نیب سکھر کے تمام ملازمین کی خدمات قابل قدر ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹرز حسین احمد نے کہا کہ آج بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر فخر سے کہتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔انہوں  نے  کہا کہ  بچے ہمارا مستقبل ہیں ، ان کی حوصلا افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

 ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹرز حسین احمد نے تقریری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے جبکہ نیب سکھر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف میں بھی تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے۔

تقریب میں ڈی جی نیب سکھر ریجن مرزا عرفان بیگ  سمیت  دیگر افسران و سٹاف، تقریری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات ،ان کے والدین اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

واضح  رہے کہ مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان سندھی ، انگریزی اور اردو زبان میں تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ، ان مقابلوں میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ انہو طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔