عوام سے کوروناسے بچاؤکیلئے حفاظتی تدابیرسختی کے ساتھ اختیارکرنے کی اپیل ہے: ڈاکٹریاسمین راشد 

70

                                   لاہور 18 مارچ (اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے شکارمریضوں کیلئے دستیاب وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا جس پر سپیشل سیکرٹری سلوت سعید نے وزیر صحت کو پنجاب بھرمیں کورونا کے شکارمریضوں کے علاج کیلئے دستیاب وسائل کی تفصیلات پیش کیں۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مثبت کیسزمیں تشویش ناک حدتک اضافہ ہورہاہے جس کے بعد پابندیاں لگاناضروری تھیں، حکومت پنجاب کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، لاہورسمیت پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز،آئیسولیشن وارڈز،ایچ ڈی یوز اور بسترجیسے تمام وسائل موجودہیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرزکوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں، محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں عوام کی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن فعال ہے، عوام سے کوروناسے بچاؤکیلئے حفاظتی تدابیرسختی کے ساتھ اختیارکرنے کی اپیل ہے، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرکے استعمال اور باربارہاتھ دھونے سے کوروناوائرس سے یقینی طورپرمحفوظ رہاجاسکتاہے، پاکستان کی عوام متحدہوکرکوروناوائرس کوشکست دے گی۔