دیپالپور،21مارچ(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے کیخلاف کارروائیاں جاری،واٹر سیفٹی ٹیم نے لاری اڈہ دیپالپور میں جعلی واٹر پلانٹ پر چھاپہ مارا،پلانٹ میں دوسرے برانڈز کے نام پر پانی کی فلنگ کی جارہی تھی، دوران چیکنگ معروف برانڈز کا لیبلنگ مٹیریل بھی پایا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے اس متعلق کہا کہ واٹر پلانٹ میں پانی کی تجزیہ رپورٹ کا کوئی ریکارڈ واضح نا کیا گیا تھا، فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر واٹر پلانٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ خوراک کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے معاشرے کےلیے ناسور ہیں، جعلساز مافیا کی سرکوبی کےلیے تمام تر اقدامات بروۓ کار لائے جارہے ہیں۔