نارروال : وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب ، قرآن خوانی کی گئی

52

نارووال،22 مارچ(اے پی پی) : وزیراعظم  عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مدارس کے بچوں نے وزیراعظم عمران خان کی صحت کیلئے قرآن خوانی کی ۔  تقریب  میں  علماء کرام نے  وزیراعظم عمران خان کی صحت کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور  عمران خان کی پاکستان کیلئے خدمات کو سراہا۔

علماء کرام نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی، عمران خان آج بھی کورونا ہونے کے باوجود ملک کی خدمت کر رہے ہیں، اپوزیشن پارٹیاں وزیر اعظم پاکستان کی بیماری پر سیاست نہ کریں۔

 تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی اور کورونا وباء سے بچاؤ اور نجات کیلئے دعائیں کی گئی-