تاجر ہفتے میں دو دن  کاروبار بند رکھیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی ہو سکتی ہے،  وزیر داخلہ شیخ رشید   احمد کا  ویڈیو بیان

35

اسلام آباد۔22مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  احمد نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہربہت تیزی سے پھیل رہی ہے ، تاجر ہفتے  میں دو دن اپنے کاروبار بند رکھیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ پیر کو  کورونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہربہت تیزی سے پھیل رہی ہے ، ہم سب پر فرض ہے کہ مل کر کورونا کے خلاف لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ہفتے ہیں دو روز اپنے کاروبار بند رکھیں، ماسک پہنیں، ہاتھوں کو سینیٹائیز کریں اور اجتماعات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے،  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔