چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کا یوم پاکستان کے حوالے سے پیغام

40

ملتان، 22 مارچ (اے پی پی ): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے کہا ہے  کہ23 مارچ ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ آج کے دن پاکستان کی قرارداد  پاس ہوئی تھی ہمیں چاہیے کہ سب ملکر ایمان ،اتحاد  اورتنظیم  کا مظاہرہ کریں۔

یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے  پیغام  میں ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے نقشے  قدم   چلتے ہوئے آج کے دن پاکستانی فوج کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گی جس نے ملک اور قوم کی بقا کے لیے کھبی بھی قربانی دینے سے دریغ  نہیں  کیا اور آج کے دن ہم  کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور میں یہ دعا کرتی ہوں کہ جلد ہمارے کشمیری بہن بھائیوں ایک آزاد ماحول میں سانس لے سکیں ۔