کوہلو :یوم پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد

39

کوہلو، 23 مارچ (اے پی پی ): یوم پاکستان کے  سلسلے میں  پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی ،ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز کھیتران نے پرچم کشائی کرکے یوم پاکستان کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر   پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں ضلعی انتظامی افسران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔