نوشہرہ ورکاں؛ انچارج اڑتالی چوکی کی پٹرولنگ عملہ کے ہمراہ شہیدجوان بسرعلی خان کی قبرپرحاضری

33

نوشہرہ ورکاں، 23 مارچ(اے پی پی ): یوم پاکستان کے موقع پر ایس ایس پی ریجنل آفیسر پٹرولنگ شجاعت علی رانا کی ہدایت  اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع گوجرانوالہ کی نگرانی میں انچارج اڑتالی چوکی پٹرولنگ پولیس نے پٹرولنگ عملہ  کے   ہمراہ پولیس کے شہید جوان بسر علی خان کی قبر پر حاضری دی اور سلامی پیش کرنے کے ساتھ شہید کے والد اور عزیزو اقارب کے ہمراہ دعا بھی کرائی۔

اس موقع پر شہید جوان بسر علی خان کے والد کو شہید کی یادگار تصاویر پیش کیں اور کہا کہ شہید کی جو موت  ہے  وہ قوم کی حیات  ہے ۔

یاد رہے  کہ مرزا ورکاں کا رہائشی پٹرولنگ پولیس کا جوان بسر علی خان تیرہ سال قبل منگوکی ورکاں  کے قریب  مشکوک گاڑی کے تعاقب میں گاڑی الٹنے سے شہید ہو گیا تھااور چار جوان زخمی ہو گئے تھے اور اڑتالیورکاں چوکی پولیس کے جوانوں نے اپنے شہید ساتھی کو یاد رکھتے ہوئے یوم پاکستان  ڈے کے موقع پر اسکی قبر پر جا کر پھولوں کی چادر جڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔