اوکاڑہ،23مارچ(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ظفر اقبال کی زیر قیادت 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ریسکیو سنٹرل اسٹیشن پر سادہ اور پر وقار تقریب منعقد ہوئی،انہوں نے ریسکیورز کے ساتھ ملکر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے ویژن کے مطابق اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے مشکل ترین حالات میں بھی ریسکیورز اپنا فرض پوری جانفشانی اور لگن کے ساتھ نبھاتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بخوبی ادا کریں گے۔