کوئٹہ 23 مارچ (اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وزراءکے ہمراہ نیشنل پارک ہزار گنجی کا اچانک دورہ دورے کے موقع پر صوبائی وزراءوزیراعلی کے ہمراہ تھے ۔کمشنر کوئٹہ نے چلتن پارک میں جاری ترقیاتی کاموں پر وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل پارک میں مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ پارک میں تفریحی کے لیے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں پارک میں لائٹنگ کے لیے شمسی توانائی پروگرام ترتیب دیا جائے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارک میں ریسٹ ایریاز تعمیر کیے جائیں گئے۔