سکھر،25مارچ(اے پی پی ): موٹر وے پولیس سکھرسیکٹر کی جانب سے روڈ سیفٹی ڈے منایا گیا۔ اس سلسلے میں شکارپور روڈ کے مقام پر روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے طلبہ اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
واک کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو ملک میں ممکنہ بڑھتے ہوے روڈ حادثات پر قابو پانا اورٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر موٹر وے پولیس کے افسران نے بچوں کو بتایا موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں، تاکہ کسی بھی ممکنہ روڈ حادثے کی صورت میں سرپر شدید چوٹ سے محفوظ رہا جاسکے۔شرکاءکو بتایا گیا کہ جنگ ،دہشت گردی اور بیماری سے اتنی اموات نہیں ہوتی جتنا روڈ حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاءہورہا ہے۔
آخر میں اسکول اور کالج انتظامیہ نے موٹر وے پولیس کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مفید پروگراموں سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما سمیت ان کو معاشرے کا اہم حصہ ہونے میں مدد ملتی ہے اور روڈ سیفٹی پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔