ملتان : ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب کا اردل روم، انسپکٹر رینک تک محکمانہ سزاؤں پر اپیلوں کی سماعت

112

 

ملتان ،25 مارچ (اے پی پی ): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا اردل روم،کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے انسپکٹر رینک تک محکمانہ سزاؤں پر اپیلوں کی سماعت کی ۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ فورس کی کارکردگی میں اضافے کیلئے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے ،  اختیارات کا غلط استعمال اور انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے وردی کے حقدار نہیں۔

 ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ اردل روم  پولیس ملازمین کے جائز مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کا بھی پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط تفتیش کے ذریعے ظالم کی معاونت کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

اردل روم میں متعدد افسران و اہلکاروں کی محکمانہ سزاؤں پر ریلیف بھی دیا گیا۔

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ڈسپلن جنوبی پنجاب عمران شوکت اور ایس پی لیگل جاوید اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے