ملتان، 25 مارچ(اے پی پی): وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات پر قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا کے چک 86 ایم میں179 ایکڑ رقبہ واگزار کرا لیا گیا ہے۔سرکاری ریٹ کے مطابق زمین کی قیمت98 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اے سی مدثر ممتاز نے آپریشن کی قیادت کی۔پولیس، سول ڈیفنس فورس اور ریونیو سٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی کا تاوان وصول کیا جائے گا