مری، 27 مارچ(اے پی پی): حکومت پنجا ب کی ہدایت پر مری میں ہفتہ اتور مارکیٹیں بند رکھتے ہوئے کروناایس او پیز پر عمل درآمد اشد ضروری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر مری اقبال نے مال روڈ اور کارٹ روڈ سنی بنک اور گردونواح کے ایریامیں مارکیٹوں کو بند کراتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس ایس اوپیز پر عمل کرتے ہو ئے اس موذی مرض کا مقابلہ کرنا وقت کا تقاضہ ہے ۔
ایڈمنسٹریٹر مری اقبال سنگھیرا اور ایس ایچ او مری نے کہاکہ مری میں دو دن کے لئے مکمل لاک ڈاون ہفتہ اتوار تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے بقایا سمارٹ لاک ڈاون رہے گا