سکھر ،28 مارچ(اے پی پی): سندھ کے محکمہ کھیل و امور نوجوان اور سکھر ڈویڑن وومین ہاکی ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے پہلے آل سندھ شہیدبینظیر بھٹو وومین ہاکی گولڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ ٹورنا منٹ 31مارچ 2021 تک ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں منعقد ہوگا۔
تقریب میں مہمان خاص صوبائی وزیر ترقی نسواں و چیئرپرسن وومین ہاکی سندھ سیدہ شہلا رضا تھی، اس موقع پرانہوں نے ہٹ لگا کرٹورنا منٹ کا پہلے آل سندھ شہیدبینظیر بھٹو وومین ہاکی گولڈ کپ کا افتتاح کیا۔جبکہ اعزازی مہمانان میں سیکریٹری کھیل و امور نوجوان سندھ سید امتیاز علی شاہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپئن آصف باجوہ، چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہاکی فیڈریشن اولمپئن منظور حسین جونیئر،ممبر سلیکشن کمیٹی اولمپئین ناصر علی،سینئر اسپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ،سینئر اسپورٹس اینکرسید یحییٰ حسینی،کے ایچ اے کے چیئرمین گل فراز احمدکے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین، سینئر وائس پریزیڈنٹ کے ایچ اے ایس ایس پی اعجاز الدین تھے۔
تقریب کے دوران اسی دوران سیکریٹری کھیل و امور نوجوان امتیاز علی شاہ نے گزشتہ سال ہاکی میچ میں زخمی ہونے والے کھلاڑی عمران علی ابڑو کو 50 ہزار روپے کا امدادی چیک دیا۔ پہلے آل سندھ شہیدبینظیر بھٹو وومین ہاکی گولڈ کپ کا افتتاحی میچ سکھر اور لاڑکانہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا، پہلے آل سندھ شہیدبینظیر بھٹو وومین ہاکی گولڈ کپ میں سکھر، کراچی،شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، سید خورشید احمد شاہ ہاکی اکیڈمی اور دیگر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں