ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے پولیس اہلکار اور چوکیدار پنھل بھلکانی کے ساتھ 6 مغوی بازیاب

38

کشمور، 30 مارچ ( اےپی پی): کشمور کے کچے میں مسلسل آپریشن کی وجہ سے 6 مغوی بازیاب کروا لیے گئے اغوا کار مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ محفوظ مقام کی طرف شفٹ کر رہے تھے، خفیہ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کشمور کی اسپیشل ٹیمنے کارروائی  کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے پولیس اہلکار عطاء اللہ باجکانی اور چوکیدار پنھل بھلکانی اور خیرپور کے رہائشی 4 افراد کے ساتھ 6 مغوی بازیاب کرالیا  گیا۔