جیکب آباد: صوبائی وزیر سندھ نے ضلع بھر میں بڑھتے ہوئے خسرے کے کیسز کا  نوٹس لےلیا

50

جیکب آباد، 30 مارچ ( اےپی پی): صوبائی وزیر سندھ ڈاکٹر عزرہ پیچوہو نے ضلع بھر میں بڑھتے ہوئے خسرے کے کیسز کا  نوٹس لےلیا ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن اور ای پی آئی کی ڈویژن سطح  پر ٹیمیں جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں  بھیج دیں گئیں،ای پی آئی اور ورلڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اکرام،فوکل پرسن ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر سائرہ اور ان کی ٹیم کے ہمراہ سنیل راجہ،حسین بخش،ڈی ایچ او عبدالغفار رند،ایم ایس نادر حسین پہنور،ڈاکٹر رخسانہ،تحصیلدار دیدار کنرانی نے خسرے کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سول سوسائٹی اور شہریوں سے آگاہی مہم ٹیکے کے صحیح استعمال کے پروگرام کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے عوام کو  بتایا کہ  بر وقت خسرے کے بچاء کے ٹیکے لگوائیں کر اس وبا سے نجات پائیں