جلالپورپیروالہ :محکمہ انہار کی غفلت نواحی علاقہ عنایت پور میں تیار فصلیں تباہ، کسانوں کا احتجاج

107

جلالپورپیروالہ ,31مارچ (اے پی پی ):محکمہ انہار کی غفلت نواحی علاقہ عنایت پور میں تیار فصلیں تباہ، کسانوں کا احتجاج ہوا۔

  محکمہ انہار نے بلا ضرورت نہر میں پانی چھوڑ دیا پانی استعمال نہ ہونے کے باعث نہری بند توڑ کر زمینوں میں داخل ہوئے۔

 کسانوں نےکہا کہ سو ایکڑ سے زائد زمین پر تیار شدہ فصلیں تباہ ہوئی ہیں، فصلوں میں گندم، مرچ اور دیگر دیگر فصلیں شامل ہیں ،نہر میں سیوریج کا زہریلا پانی شامل ہیں فصلیں متاثر ہوئی ہیں ۔

کسانوں کامطالبہ ہے اعلیٰ حکام زمہ داران کے خلاف کارروائی کریں ۔