عدالتوں پر اعتماد کرتے ہیں، حاضریاں دیتے ہیں ؛ حلیم عادل شیخ کی عدالت  پیشی پر گفتگو

15

گھوٹکی،یکم اپریل(اے پی پی):سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ  عدالت میں پیش،پولیس چالان پیش نہ کیئے جانے کے باعث سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی گئی، پولیس درج مقدمے کا چالان دو سال گذرنے کے باوجود پیش نہیں کرسکی، این اے 205 کے ضمنی انتخاب کے دوران مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سندھ بھر کو پولیس اسٹیٹ بنارکھا ہے، پولیس اپوزیشن لیڈر کو تو گرفتار کر سکتی ہے مگر کسی مظلوم کے قاتلوں کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں پر اعتماد کرتے ہیں حاضریاں دیتے ہیں، عدالتوں پر مریم نواز کی طرح حملہ نہیں کرتے۔