اوکاڑہ؛کریانہ کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان، دو لاکھ روپے نقدی جل کر خاکستر

31

اوکاڑہ،01اپریل(اے پی پی): نواحی قصبہ شیر گڑھ میں کریانہ کی دوکان  میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاجبکہ دکان میں رکھی دو لاکھ روپے نقدی بھی جل گئی ۔فاروق نگر کے رہائشی شوکت علی نے شیرگڑھ  بائی پاس پر کریانہ کی دکان بنا رکھی تھی حسب معمول وہ رات کو دکان بند کر کےگھر  چلا گیا،صبح جب اس نے آکر دکان کا تالا کھولا تو دوکان میں پڑا سامان اور دو لاکھ روپے نقدی  بھی جل گئی، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔